اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

INS Arihant test fires Submarine دیسی ایٹمی آبدوز اریہنت سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ - ملک کی پہلی دیسی ایٹمی آبدوز آئی این ایس

ملک کی پہلی دیسی ایٹمی آبدوز آئی این ایس اریہنت نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔وزارت نے کہا کہ ٹیسٹ میں ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور ٹیکنالوجی پر مبنی پیرامیٹرز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو فائر کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا، جو کہ ملک کے جوہری ڈیٹرنس کا ایک اہم عنصر ہیں۔INS Arihant test fires Submarine

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 14, 2022, 10:51 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 11:00 PM IST

نئی دہلی: ملک کی پہلی دیسی ایٹمی آبدوز آئی این ایس اریہنت نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت دفاع نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ میزائل کا تجربہ پہلے سے طے شدہ رینج کے لیے کیا گیا جو بالکل درست تھا اور اس کا اثر خلیج بنگال میں محسوس کیا گیا۔INS Arihant test fires Submarine

وزارت نے کہا کہ ٹیسٹ میں ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور ٹیکنالوجی پر مبنی پیرامیٹرز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو فائر کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا، جو کہ ملک کے جوہری ڈیٹرنس کا ایک اہم عنصر ہیں۔ آئی این ایس اریہنت ملک کی پہلی دیسی ایٹمی آبدوز ہے جسے اگست 2016 میں بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details