نئی دہلی، یوکرین اور روس کے درمیان باہمی حملوں میں اضافہ کے پیش نظر یوکرین میں ہندوستان کے سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں کا سفر نہ کریں اور وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔Indian Embassy in Kyiv issues advisory
سفارتخانے نے پیر کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں میں اضافے کے پیش نظر یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہاں رہنے والے ہندوستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور یوکرین حکومت کی طرف سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سے رابطہ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کی جا سکے۔