بھارتی ہائی کمیشن نے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں آسٹریلیا کے اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کمیشن نے اس رپورٹ کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔
دراصل پیر کو آسٹریلیا کے اخبارات میں ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس کا عنوان تھا 'مودی نے ہندوستان کو لاک ڈاؤن سے باہر نکال کو اس کو بربادی کی طرف ڈھکیل دیا‘۔
آسٹریلیائی اخبار میں ایک مضمون شائع ہوا اس مضمون میں بھارت میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کی وجہ انتخابی ریلی اور کمبھ میلہ کو بتایا گیا تھا اس کے علاوہ مضمون میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ماہرین کے مشورے کو نظرانداز کیا۔
اس کے بعد ہندوستانی ہائی کمیشن نے پیر کے روز دا آسٹریلین اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کرسٹوفر ڈورے کو ایک خط لکھ کر ان پر الزام لگایا کہ وہ حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے گئے طریقوں کو کمتر سمجھ رہے ہیں اور اپنی اسی سمجھ کی بنا پر گمراہ کن آرٹیکلس شائع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
ہندوستانی ہائی کمیشن کا خط اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ برس مارچ میں لگائے گئے لاک ڈاؤن سے لے کر اس برس ویکسینیشن مہم تک کورونا سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔