اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Afghan School in Delhi: افغان طالب علموں کو ہندوستانی حکومت کا 'تحفہ' - etv bharat news

بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندجے Afghanistan's ambassador Farid Mamundzay نے ہفتہ کو نئی دہلی میں جاری افغان اسکول کو مدد فراہم کرنے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

Afghan School in Delhi
افغان طالب علموں کو ہندوستانی حکومت کا 'تحفہ'

By

Published : Dec 4, 2021, 10:52 PM IST

بھارت میں افغانستان کے سفیر ماموندجے نے کہا کہ 400 افغان طلباء کو ہندوستانی حکومت کی طرف سے "تمام اقدامات سے بڑھ کر تحفہ" ملا ہے۔

ماموندجے نے ٹویٹر پر کہا کہ "میں ہندوستان میں واحد افغان اسکول کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے پر ہندوستانی وزارت خارجہ Indian Ministry of External Affairs کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھوگل، دہلی میں سید جمال الدین افغان اسکول، افغان مہاجرین کے لیے واحد تعلیمی ذریعہ ہے اور اب معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

افغان طالب علموں کو ہندوستانی حکومت کا 'تحفہ'

یہ بھی پڑھیں:

girls' schools in Afghan province: افغان صوبے میں لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کی انوکھی پہل



انہوں نے بتایاکہ "اس اسکول کا تسلسل یقینی طور پر اس بنیاد کو بنانے میں مدد کرے گا جس پر بہت سے افغان نوجوان اپنے اور افغانستان کے لیے ایک بہتر مستقبل تعمیر کریں گے۔"

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کا تعلیمی ادارہ Afghan Refugee Educational Institution نئی دہلی کے جنگ پورہ علاقے کے بھوگل میں واقع ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details