روس اور یوکرین کے درمیان جنگ Ukraine Russia Conflict کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ تقریباً تین ہفتوں کے دوران بھارت بحالی امن کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے، تاہم یوکرین کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے عسکری ساز و سامان کی سپلائی جاری ہے۔
روس یوکرین کے درمیان جنگ کا آج 22واں دن ہے۔ Russia Ukraine War میڈیا میں یوکرین کے حوالے سے ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ دریں اثنا، امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے بھارت سے روس کی فوجی کارروائی کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو دو اراکین پارلیمنٹ ٹیڈ ڈبلیو لیو Congressman Ted W Lieu اور ٹام مالینووسکی Tom Malinowski نے ایک خط لکھا، جس میں انھوں نے کہا کہ " ہم بھارت روس کے تعلقات سے واقف ہیں، لیکن ہم 2 مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ووٹ میں آپ کی حکومت کے حصہ نہ لینے کے فیصلہ سے مطمئن نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کا یوکرین پر بلا اشتعال حملہ موجودہ عالمی نظام کو کمزور کرتا ہے۔ روس ان عالمی قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن کی بھارت بھی حفاظت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر پوتن کو جنگی مجرم قرار دے دیا