بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں بھارتی سفارت خانہ اس وقت محفوظ اور آپریشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے مقامی ملازمین کی تنخواہ بھی وقت پر ادا کی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کابل سفارت خانے سے باقاعدگی سے رابطہ میں ہے اور عملے کی جانب سے یہ یقینی بنایا گیا کہ سفارت خانہ بھی محفوظ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بینک مکمل طور پر کام نہیں کر رہے ہیں، اس لیے سفارت خانے کے عملے کو پیسے نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کچھ بھارتی، افغانستان (کابل) میں رہ گئے ہیں اور حکومت ان کے محفوظ انخلا کے لیے کوشش کر رہی ہے لیکن کابل ایئر پورٹ بند ہے اور طیاروں کی نقل و حرکت پر بھی طالبان نے پابندی لگا رکھی ہے۔