اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرم ویر چکرا میجر جنرل سومناتھ شرما کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا

بھارتی فوج نے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 75 ویں 'بیٹل آف بڈگام ڈے' کے موقع پر بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز پرم ویر چکر کے پہلے وصول کنندہ میجر سومناتھ شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پرم ویر چکرا میجر جنرل سومناتھ شرما کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا
پرم ویر چکرا میجر جنرل سومناتھ شرما کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا

By

Published : Nov 3, 2021, 5:49 PM IST

Updated : Nov 3, 2021, 7:55 PM IST

ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے میجر جنرل سومناتھ شرما کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ سرینگر میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر جموں کشمیر رائفلز ریجمنٹل ٹریننگ کے بریگیڈیئر سمیش سیٹھ نے میجر جنرل سومناتھ شرما کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سرینگر بھی موجود رہے۔

پرم ویر چکرا میجر جنرل سومناتھ شرما کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا

واضح رہے کہ سنہ 1947 میں جب پاکستانی قبائلیوں نے جموں و کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو جموں و کشمیر کے راجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا۔

جس کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوج اتاری میجر سومناتھ شرما نے 3 نومبر 1947 میں بڈگام میں قبائلیوں کو روکنے کے لیے ایئر بیس قائم کیا۔ میجر شرما نے کافی کم ساتھیوں کے ساتھ پاکستانی قبائلیوں کو روکا اور ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اس دوران میجر سومناتھ شرما سمیت جے سی او اور بیس دیگر فوجی جوانوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر

ملک کی خواطر اپنی جان قربان کرنے والے میجر سومناتھ شرما ایسے پہلے بہادر تھے جنہیں پرم ویر چکرا اعزاز سے نوازا گیا۔ آج میجر سومناتھ شرما اور ان کے ساتھیوں کو گلہائے عقیدت کا نظرانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کے نام اپنی جان قربان کرنے والے دیگر جوانوں کے رشتہ دار موجود رہے۔

Last Updated : Nov 3, 2021, 7:55 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details