بھارت اور چین کے مابین تقریباً ایک سال سے جاری تنازعہ اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ کئی دور کے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کی افواج پینگونگ جھیل کے علاقے سے پیچھے ہٹ گئیں ہیں۔
اس سمت میں اب آگے بڑھتے ہوئے گوگرا ہائٹس ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں سے فوجیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس ہفتے اس کے لئے بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے سفارتی مذاکرات کے بعد دونوں فریق اس ہفتے کور کمانڈر سطح پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دونوں فریق ڈیمچوک کے قریب گوگرا ہائٹس، ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں اور سی این سی جنکشن سے فوجیوں کی واپسی کے متعلق تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔