اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mulchandani First Chief Technology Officer: مول چندانی کو امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنا پہلا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

بھارتی نژاد نند مول چندانی کو سی آئی اے نے اپنا پہلا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی ایجنسی میں اس اعزاز تک پہنچنے والے مول چندانی نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی کے ایک اسکول سے حاصل کی۔ Nand Mulchandani Appointed as Chief Technology Officer in CIA

مول چندانی کو خفیہ ایجنسی نے اپنا پہلا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کیا
مول چندانی کو خفیہ ایجنسی نے اپنا پہلا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کیا

By

Published : May 2, 2022, 9:26 AM IST

دہلی:امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے بھارتی نژاد نند مول چندانی کو اپنا پہلا چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) مقرر کیا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ٹویٹر پر کہا کہ "مول چندانی کو سلیکون ویلی کے ساتھ ساتھ محکمہ دفاع (DoD) میں کام کرنے کا 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور اس وہ بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایجنسی سی آئی اے کی مہمات میں جدید ایجادات سے فائدہ اٹھائے۔ " Indian-American Nand Mulchandani appointed CIA's first Chief Technology Officer

سی آئی اے نے ایک بیان میں کہاکہ ’’مول چندانی کو سلیکون ویلی کے ساتھ ساتھ محکمہ دفاع میں کام کرنے کا 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ مول چندانی پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اپس کی قابلیت کے ساتھ ایجنسی میں آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی ایجنسی میں اس اعزاز تک پہنچنے والے مول چندانی نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی کے ایک اسکول سے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں مول چندانی کا کہنا ہے کہ میں اس عہدے پر فائز ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں اور میں ایجنسی کی ٹیکنالوجی کے ماہر اور ڈومین ماہرین کی حیرت انگیز ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں جنہوں نے ایک جامع ٹیکنالوجی کی حکمت عملی بنانے میں مدد کی ہے،"

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details