اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فضائیہ کا سی 17 طیارہ بھارتی ملازمین کے ساتھ کابل سے روانہ - افغانستان میں بھارت کے سفیر

بھارت نے افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر کابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور سفارتی عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ 120 سے زائد بھارتی ملازمین اور سفیر کے ساتھ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا۔

indian air force c 17 aircraft has taken off from kabul
بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ بھارتی ملازمین کے ساتھ کابل سے روانہ

By

Published : Aug 17, 2021, 10:52 AM IST

افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر بھارتی فضائیہ کا طیارہ بھارتی سفارت خانے کے 120 ملازمین کو لے کر وہاں سے روانہ ہو گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ صبح 7.30 بجے کابل سے روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’ افغانستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل واقع بھارتی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے‘‘۔

ہندوستان نے یہ فیصلہ گذشتہ اتوار کو اشرف غنی کے اقتدار چھوڑنے کے بعد وہاں کی بگڑتی ہوئی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

کابل ایئرپورٹ کو امریکی ایجنسیوں نے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے تاکہ دوسرے ممالک کے لوگوں کو حفاظت کے ساتھ روانہ کیا جاسکے۔ اسی لیے آج صبح دوبارہ کابل ایئرپورٹ کو کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ طالبان نے افغانستان پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ پیر کے روز کابل ایئرپورٹ پر صورتحال خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہاں طیاروں کی نقل و حرکت روک دی گئی تھی اور وہاں پر پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔

افغانستان میں دو دہائیوں کی طویل جنگ کے بعد ایک معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا سے دو ہفتے قبل ہی طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details