آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ کر لیا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 68 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی طرف سے تیتاس سادھو، پارشوی چوپڑا اور ارچنا دیوی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ منت کشیپ، شیفالی ورما اور سونم یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
وہیں بھارتی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 14 اوور اور ایک گیند پر ہی جیت لیا۔ بھارت کی جانب سے سومیا تیواری اور تریشا نے 24-24 رنز بنائے۔ شیفالی نے 15 اور شویتا نے 5 رنز بنائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی ٹیم کو خصوصی جیت کے لئے مبارکباد۔ انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور ان کی کامیابی کئی آنے والے کرکٹرز کو متاثر کرے گی۔ ٹیم کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔