گاندھی نگر: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کا ہدف اگلے 25 برسوں میں توانائی کے معاملے میں خود کفیل بننا ہے اور اس کے لیے اختراعی اور متبادل ذرائع کو ہر ممکن فروغ دیا جائے گا۔ مودی نے یہاں مہاتما مندر آڈیٹوریم میں ماروتی سوزوکی کی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بیٹری کی مینوفیکچرنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر، بھارت میں جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی کے علاوہ جاپانی کمپنی سوزوکی موٹرز کے حکام موجود تھے۔PM Modi On Energy
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'سوزوکی کا بھارت اور بھارتی عوام کے ساتھ رشتہ 40 سال کا ہوچکا ہے۔ آج ایک طرف گجرات میں برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے ایک بہت بڑی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اور ہریانہ میں ایک نیا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی شروع کی جا رہی ہے۔ یہ توسیع سوزوکی کے لیے مستقبل کے بے پناہ امکانات کی بنیاد بنے گی۔