سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے کے بعد مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشوینی کمار چوبی نے کہا کہ بھارت کورونا سے پاک ہو جائے گا۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے ملک کے عوام، سائنسدانوں اور طبی کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
بکسر سے رکن پارلیمنٹ اشونی چوبے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں بھارت نے کورونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے۔ ہفتہ کو 125 اضلاع میں 286 مقامات پر کورونا ویکسین کا ڈرائی رن (تمثیلی مشق) کیا گیا۔