اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت نے پیش کیا اپنا نظریہ - COP26 Summit

پیر کو موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی اوپی 26 میں بھارت کا ویزن پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’موسمیاتی تبدیلی پر اس عالمی منتھن کے درمیان میں بھارت کی جانب سے اس سے نمٹنے کے لیے پانچ امرت عناصر کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پنچ امرت کا تحفہ دینا چاہتا ہوں۔''

PM Modi
PM Modi

By

Published : Nov 2, 2021, 7:21 AM IST

Updated : Nov 2, 2021, 11:07 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے وجود کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پیر کے روز اس عظیم چیلنج سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پانچ امرت والے عناصر کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2030 تک اپنا ہدف حاصل کر لے گا۔ غیر فوسل توانائی کی صلاحیت کو 500 گیگا واٹ تک لے جائے گا اور 2070 تک خالص صفر ہدف حاصل کر لے گا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت نے پیش کیا اپنا ویزن

نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ترقی پذیر ممالک کی آواز اٹھانا بھارت کا فرض اور ذمہ داری ہے اور وہ ایسا کرنے سے بھارت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پیر کو موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی اوپی 26 میں بھارت کا قومی بیان پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’موسمیاتی تبدیلی پر اس عالمی منتھن کے درمیان میں بھارت کی جانب سے اس سے نمٹنے کے لیے پانچ امرت عناصر کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پنچ امرت کا تحفہ دینا چاہتا ہوں۔

پہلا- بھارت 2030 تک اپنی غیر فوسل توانائی کی صلاحیت کے 500 گیگاواٹ تک پہنچ جائے گا۔ دوسرا، بھارت 2030 تک اپنی توانائی کی ضروریات کا 50 فیصد قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پورا کرے گا۔ تیسرا، بھارت اب سے 2030 تک کل متوقع کاربن کے اخراج کو ایک بلین ٹن تک کم کرے گا۔ چوتھا، 2030 تک بھارت اپنی معیشت کی کاربن کی شدت کو 45 فیصد سے کم کر دے گا۔ اور پانچویں- سال 2070 تک ہندوستان نیٹ زیرو کا ہدف حاصل کر لے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: گلاسگو میں نریندر مودی اور بورس جانسن کی ملاقات، متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا

پیرس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے وہاں کوئی کھوکھلا وعدہ نہیں کیا۔ بھارت نے اس کانفرنس میں جو وعدہ کیا تھا اسے مکمل طور سے پورا کر رہا ہے اور کاربن کے اخراج کو مسلسل کم کر رہا ہے اور پیرس معاہدے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

Last Updated : Nov 2, 2021, 11:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details