اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India vs New Zealand 2nd Test: مینک اگروال کی شاندار سنچری

سلامی بلے باز مینک اگروال (120) کی سنچری کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم Indian Cricket Team چار بڑے وکٹ گنوانے کے باوجود جمعہ کو ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل تک 221 رن بنانے میں کامیاب رہی۔

India vs New Zealand 2nd Test
مینک اگروال کی شاندار سنچری

By

Published : Dec 3, 2021, 10:42 PM IST

فی الحال مینک کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کریز پر ہیں، جو 25 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری ہوئی ہے۔ مینک نے شاندار 120 رنز بنائے ہیں۔ بھارت اب تک شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی اور شریئس کی شکل میں چار وکٹیں گنوا چکا ہے۔ یہ تمام وکٹیں لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل Left-arm Spinner Ajaz Patel نے حاصل کی ہیں۔ جو گزشتہ میچ میں بھی اچھے نظر آرہے تھے اور چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔

ہندوستان نے میچ کا آغاز اچھا کیا۔ اوپنرز مینک اور شبھمن نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 80 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ایک بھی وکٹ گرے بغیر 80 رنز جیسی اچھی صورتحال سے ہندوستان اچانک مصیبت میں پڑگیا جب اس کے تین وکٹ گر گئے۔ 28ویں اوور میں میچ کارخ پلٹا، جب شبھمن گل نے پچھلے اوور میں ولیم سومرول کی طرح اعجاز پٹیل کو جارحانہ انداز میں کھیلنا چاہا، لیکن بدقسمتی سے وہ سلپ پر کیچ Catch on the Slip ہو گئے۔ اس کے بعد اعجاز نے اپنے اگلے اوور میں پجارا اور کپتان وراٹ کوہلی کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

India-New Zealand Test Series: وراٹ کی واپسی پر منحصر بھارت کی امیدیں

تاہم، وراٹ کاایل بی ڈبلیو دن بھر سوالوں کے گھیرے میں رہا۔ سوشل میڈیا پران کے آوٹ ہونے کاایک ویڈیو سامنے آیا، جس میں نظرآیا کہ گیند پہلے بلے کو چھو رہی ہے، پھر بھی ہندوستانی امپائر وریندر شرما Indian Umpire Ravinder Sharma کے ذریعہ وراٹ کو آوٹ قراردیا گیا۔ اس پر انہیں کافی ٹرول کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details