آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈبلن میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہاردک پانڈیا پہلی مرتبہ بھارت کی کپتانی کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عمران ملک نے آج کے میچ میں ڈیبیو بھی کر لیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عُمران نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ جس کا پھل انھیں ڈیبیو کیپ کی صورت میں مل گیا ہے۔ اس کارنامے کی وجہ سے، عمران جموں و کشمیر سے بھارت کے لیے کھیلنے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر کے پرویز رسول بھارت کے لیے کھیل چکے ہیں۔ رسول نے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف بالترتیب قومی ٹیم کے لیے ایک ایک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلا ہے۔
India vs Ireland, 1st T20: عُمران ملِک کا خواب شرمندہ تعبیر، بھارت کیلئے ڈیبیو کیا - آئرلینڈ کے خلاف عمران ملک بھارتی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر کے تیز گیندبازعُمران ملِک نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کا پھل انھوں بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیپ کی شکل میں ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عُمران ملِک ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے والے 98ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
عُمران ملِک کے ڈیبیو کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔عرفان پٹھان نے سب سے پہلے ٹویٹ کیا اور عمران کو بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی۔
بھونیشور کمار نے ڈیبیو کیپ عمران ملک کو دی جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر کے اس کھلاڑی کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ عمران ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے والے 98ویں کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا بھارت کے 9ویں ٹی 20 کپتان بھی بن گئے ہیں۔