بھارت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 2023 اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ India To Host IOC Session In 2023 بھارت نے ہفتہ کے روز بیجنگ میں منعقدہ 139ویں آئی او سی سیشن میں ورچوئل طور پر حصہ لیتے ہوئے 2023 آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے بولی جیتی ہے۔
آئی او سی کی رکن نیتا امبانی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا، مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور بھارت کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ (بیجنگ 2008، شوٹنگ) ابھینو بندرا پر مشتمل بھارتی وفد نے آئی او سی کے دوران ورچوئل طریقہ سے آئی او سی اراکین کے سامنے بولی لگائی اور بھارت کو 2023 میں ہونے والے آئی او سی سیشن کی میزبانی کے لیے 76 میں سے 75 ووٹ ملے۔
2023 کا سیشن ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی او سی کا اجلاس چار دہائیوں کے بعد بھارت میں ہوگا۔ آخری مرتبہ 1983 میں اس کا انعقاد ہوا تھا۔