اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Stranded Indians in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کی کوشش تیز، نئی ایڈوائزری جاری - یوکرین میں پھنسے بھارتی

یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت اور یوکرین میں بھارت کا سفارت خانہ یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کے لیے رومانیہ اور ہنگری سے انخلا کے راستے قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے پروازیں بھیجے گا جس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ Stranded Indians in Ukraine

India to evacuate stranded nationals in Ukraine
یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کی کوشش تیز

By

Published : Feb 25, 2022, 6:10 PM IST

یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت اور سفارت خانہ یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے رومانیہ اور ہنگری سے انخلا کے راستے قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ Stranded Indians in Ukraine

ذرائع کے مطابق رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے لیے آج دو پروازیں روانہ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ایک پرواز کل ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے لیے روانہ کی جائے گی۔

یوکرین میں بھارتی سفارت خانے کی طرف سے ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "حکومت ہند اور بھارتی سفارت خانہ رومانیہ اور ہنگری سے بھارتی شہریوں کے انخلاء کے راستے قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔''

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی پرچم کو پرنٹ کرالیں اور سفر کے دوران گاڑیوں اور بسوں پر نمایاں طور پر چسپاں کریں۔''

ہندوستانی طلباء کی پہلی کھیپ چیرنوتسی سے یوکرین-رومانیہ سرحد کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

ہندوستانی طلباء کی پہلی کھیپ چیرنوتسی سے یوکرین-رومانیہ سرحد کے لیے روانہ

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ ہندوستان یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے پروازیں بھیجے گا جس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Modi Talks With Russian President: وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت میں ہندوستانیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اولین ترجیح یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانا ہے۔

روسی حملے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس حملے کی وجہ سے ہزاروں ہندوستانی بالخصوص طلباء یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔ حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانا ہے، جس کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روس کی جانب سے حملے کے اعلان اور بڑے شہروں کو نشانہ بنانے کے بعد یوکرین نے اپنی فضائی حدود تجارتی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔ جس کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو بھی کل واپس لوٹنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details