اردو

urdu

بھارت نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں کو کیا معطل

بھارت نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کی دریافت کے بعد وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

By

Published : Dec 21, 2020, 4:09 PM IST

Published : Dec 21, 2020, 4:09 PM IST

India suspends flights from UK
بھارت نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں کو کیا معطل

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ کورونا کے اس نئے اسٹرین کو سپر اسپریڈر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے برطانیہ میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اسی کے پیش نظر ہندوستان نے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔ اس سے قبل کئی دوسرے ملکوں نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازون پر پابندی لگا دی ہے۔

وزارتِ شہری ہوا بازی نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ برطانیہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہاں سے بھارت آنے والی سبھی پروازوں کو عارضی طور پر 31 دسمبر کو 11:59 بجے تک لیے معطل کردیا جائے گا۔ معطلی کا یہ فیصلہ 22 دسمبر کو 11.59 بجے سے نافذ ہوگا۔

اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے برطانیہ سے آنے والی پروازں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملوں میں برطانیہ کی وجہ سے مزید تیزی آ سکتی ہے۔ ایسے میں مرکزی سرکار کو فوری اثر کے ساتھ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details