اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Humanitarian Assistance to Afghanistan: بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی تیسری کھیپ فراہم کی - بھارت کی جانب سے افغانستان کی مدد

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افغان عوام کی انسانی امداد Humanitarian Assistance to Afghanistan کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے آج افغانستان کو دو ٹن ضروری ادویات پر مشتمل طبی امداد کی تیسری کھیپ فراہم کی ہے، جس کو کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی۔

India supplies third batch of medical assistance to Afghanistan
بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی تیسری کھیپ فراہم کی

By

Published : Jan 7, 2022, 4:35 PM IST

معاشی اعتبار سے کمزور افغانستان کو طبی امداد Medical Assistance to Afghanistan کے حصے کے طور پر بھارت نے جمعہ کے روز کابل کو دو ٹن ضروری ادویات فراہم کیں۔

وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ افغان عوام کے لیے ہماری جاری انسانی امداد کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے آج افغانستان کو دو ٹن ضروری ادویات پر مشتمل طبی امداد کی تیسری کھیپ فراہم کی،"۔

طبی امداد کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی۔

وزارت خارجہ کی ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کوشش میں ہم نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے افغانستان کو کووڈ ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی ہے،" Humanitarian Assistance to Afghanistan

یہ بھی پڑھیں: India Supplies Covaxin Doses to Afghanistan: بھارت نے مزید 5 لاکھ 'کوویکسین خوراک' افغانستان کے حوالے کی

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت افغانستان کے لوگوں کے ساتھ خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انہیں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بھارت نے افغانستان کو دوائیوں اور غذائی اجناس پر مشتمل انسانی امداد کے مزید کھیپ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details