نئی دہلی: اسرائیل حماس جنگ چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہے۔ جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ نیتن یاہو نے موجودہ صورتحال کے بارے میں فون پر جانکاری دی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ نتن یاہو کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے پی ایم مودی نے 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس تنازعہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار بات کی۔ اپنی گفتگو کے دوران پی ایم مودی نے نے حماس کی کاروائیوں کی مذمت کی اور مشکل وقت میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں وزیر اعظم نیتن یاہو کا ان کے فون کال اور جاری صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھارت کے لوگاس مشکل گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ مودی نے مزید لکھا کہ بھارت واضح طور پر دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے،