صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند (President of the Republic Ramnath Kovind) نے جان کی بازی لگاکر وطن کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو آج ایک دفاعی تقریب میں بہادری کے انعامات سے نوازا، جن میں گلوان وادی میں جوہر دکھانے والے کرنل سنتوش بابو (Galwan hero Col Santosh Babu)کو مہاویر چکر (Mahavir Chakra)، صوبے دار سنجیو کمار کو کیرتی چکر (Kirti Chakra for Subedar Sanjiv Kumar)، پانچ سورماؤں کو ویر چکر (Vir Chakra) اور چھ جانبازوں کو شوریہ چکر (Shaurya Chakra) سے نوازا گیا.
Gallantry Awards 2021: صدر جمہوریہ نے کرنل سنتوش بابو کو مہاویر چکر اور صوبے دار سنجیو کو کیرتی چکر سے نوازا - وطن کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو سلام
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President of the Republic Ramnath Kovind) نے منگل کو راشٹرپتی بھون (Rashtrapati Bhavan) میں منعقد دفاعی تقریب کے دوران جان کی بازی لگاکر وطن کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو بہادری کے انعامات سے نوازا۔ بہادری کے ایوارڈز پانے والوں میں سے سات افراد ایسے ہیں جنہیں یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقد دفاعی تقریب کے دوران یہ ایوارڈ دئے۔ بہادری کے ایوارڈ پانے والوں میں سے سات افراد کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔
ڈیفنس ڈیکوریشن تقریب (Defense decoration ceremony) میں کئی دیگر فوجی افسران کو بھی نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا لیکن صدر جمہوریہ نے آج ان ایوارڈز کو عہدیداروں کو پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کئی معززین بھی موجود تھے۔
یو این آئی