اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں کورونا کے 654 نئے معاملوں کی تصدیق

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 654 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورون متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,67,967 ہو گئی ہے۔ وہیں ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔Corona Cases In India

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 18, 2022, 4:23 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 654 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد کورون متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,67,967 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.84 کروڑ ویکسین دئے جا چکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 790 افراد کےکورونا سے صحت یاب ہونے سے ان کی کل تعداد 4,41,30,380 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ India reports 654 new covid19 cases

فعال معاملوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔اسی عرصے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے پانچ مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,553 ہو گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی آئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 13 معاملے کے اضافے کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی کل تعداد بڑھ کر 144 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,189 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 26,516 ہے۔

کیرالہ میں اس عرصے کے درمیان کورونا وائرس کے انفیکشن کے 81 معاملے کم ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی تعداد 2,013 ہو گئی۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,51,383 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات ہے کہ اس درمیان ایک مریض کی موت ہونے سے مریضوں کی تعداد 71,443 مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 23 معاملے کم ہونے سے ان کی کل تعداد 859 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,85,630 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,402 پر مستحکم ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے پانچ معاملات میں کم ہونے سے ان کی کل تعداد 1,609 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40,28,731 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 40,302 ہے۔

تمل ناڈو میں، 27 کورونا فعال معاملے کی کم ہونے سے ان کی تعداد 578 پر آ گئی ہے اور اب تک 3555086 لوگوں کو اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، مرنے والوں کی تعداد 38049 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے نو فعال معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد 243 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 836621 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4111 پر مستحکم ہے۔

راجستھان میں کورونا کے تین فعال معاملے بڑھنے سے ان کی کل تعداد 229 ہو گئی ہے۔ اس درمیان 28 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1305170 ہو گئی، مرنے والوں کی تعداد 9650 ہو گئی۔

ہماچل پردیش میں پانچ فعال معاملے بڑھنے سے کل تعداد 23 ہو گئی ہے، جب کہ مزید دو لوگوں کے صحت یاب ہونے کے سے اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 308291 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4211 پر مستحکم ہے۔

مغربی بنگال میں دو فعال معاملات میں گھٹنے ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 225 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2096633 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 21531 مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے 626 نئے کیسز

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details