نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 625 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 4,46,62,141 ہو گئی ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔Covid 19 Cases in India
صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1,119 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز میں 494 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 14021 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو ریٹ 0.03 فیصد ہے۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 5,30,509 پر برقرار ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد اور صحت مند ہونے کی شرح 98.78 فیصد ہے۔
وزارت کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 219.74 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش اور میگھالیہ میں ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کے معاملات میں کمی آئی ہے۔
تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 82 معاملوں میں کمی کے بعد فعال معاملوں کی تعداد 973 پر آ گئی ہے اور اب تک 35,53,898 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 38,048 پر مستحکم ہے۔
کیرالہ میں کورونا کے 69 ایکٹو معاملوں میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 2,600 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,49,329 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,422 پر برقرار ہے۔
کرناٹک میں 59 فعال معاملوں میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 1,872 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,27,555 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,300 ہے۔
مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 فعال معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1,525 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,83,575 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,394 ہے۔