اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update ملک میں کورونا کے 5664 نئے کیسز - کورونا سے صحتیابی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.56 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا انفیکشن کے 5664 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44534188 ہو گئی ہے۔Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 18, 2022, 3:10 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 3:54 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے، جس سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 43957929 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.56 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا انفیکشن کے 5664 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44534188 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 528337 ہو گئی ہے۔Corona Update

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1074 بڑھ کر 47922 ہوگئی۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.96 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 289288 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.15 کروڑ ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 944 نئے کیسز سامنے آنے سے یہ تعداد بڑھ کر 15239 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6697815 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70990 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اسی دوران مہاراشٹر میں کورونا کے 161 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 4562 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7962071 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148307 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 45 کیسز میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 4865 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3533417 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38040 پر مستحکم ہے۔

مغربی بنگال میں 97 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 2205 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087097 ہو گئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 21488 ہو گیا ہے۔

کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3735 ہو گئی ہے اور اب تک 4017148 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں مہلک وائرس سے ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 40274 ہو گیا ہے۔

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 36 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 516 رہ گئی ہے۔ دہلی میں اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1975343 اورہلاکتوں کی26498 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ گجرات میں 28 کورونا ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1238 ہو گئی ہے۔ اس دوران 162 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1261048 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 11027 تک پہنچ گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا کے 86 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 1231 اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1301324 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9633 ہو گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 28 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 491 ہو گئی ہے اور اب تک 171356 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، اموات کی تعداد 1970 پر مستحکم ہے۔

میزورم میں کورونا کے 44 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 242 پر آ گئی ہے اور اب تک 237079 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ یہاں اموات کی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے۔

سکم میں 24 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43430 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 495 پر مستحکم ہے۔

یواین آئی۔الف الف

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں مزید پانچ کورونا مریضوں کی موت

یو این آئی

Last Updated : Sep 18, 2022, 3:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details