اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے 474 نئے کیسز - Corona In India

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 474 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران آٹھ سو افراد کووڈ19 انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔India Reports 474 New Covid Cases

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 3:25 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ سو افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,27,724 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔Corona In India

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.81 کروڑ ویکسین لگائے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 474 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,533 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت کے درمیان راجستھان میں 12 معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کیرالہ میں کورونا کے 52 متاثرین کی کمی کے بعد ان کی تعداد 2,322 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,50,686 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,431 پر مستحکم ہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 95 معاملات میں کمی کے بعد، فعال معاملوں کی تعداد گھٹ کر 1,764رہ گئی ہے اور اب تک 40,28,365 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40,302 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 49 فعال معاملے کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 962 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر79,85,144 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1,48,401 ہو گئی ہے۔

راجستھان میں 12 فعال معاملے ہو کر 226 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 13,05,087 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,648 پر مستحکم ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وبا کے 15فعال معاملوں میں کمی آنے کے بعد کمی آنے کے بعد کل فعال معاملے گھٹ کر 148رہ گئے ہیں اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 19,80,132ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس درمیان کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 26,514پر مستحکم ہے۔

تمل ناڈو میں بھی37فعال معاملے گھٹنے سے ان کی کل تعداد 674رہ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد797 35,54, تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت میں مرنے والوں کی تعداد 38,048پر برقرار ہے۔

ہریانہ میں کورونا کے دو فعال معاملے بڑھنے فعال معاملوں کی بڑھ کر 112ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10,45,596ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 10,712ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وبا کے دو معاملے میں اضافہ ہونے سے ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر65ہو گئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,64,722ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 19,289پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے 3 مریضوں کی موت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details