ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 555 افراد کی موت ہو گئی.
دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،07،43،972 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔