اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 39,097 نئے کیسز، 546 اموات درج - ویکسینیشن کی کل تعداد 42,78,82,261 ہو گئی

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39,097 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,13,32,159 ہوگئی ہے۔ وہیں، 546 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,20,016 تک پہنچ گئی ہے۔

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 39,097 نئے کیسز، 546 اموات درج

By

Published : Jul 24, 2021, 10:54 AM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39,097 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 546 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,13,32,159 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,20,016 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 35,087 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,05,03,166 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,08,977 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 42,78,82,261 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:

کل کیسز: 3,13,32,159

کل صحتیاب افراد: 3,05,03,166

اموات کی تعداد: 4,20,016

فعال کیسز: 4,08,977

کل ویکسینیشن:42,78,82,261


یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: تیر اندازی میں بھارتی مخلوط ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

ABOUT THE AUTHOR

...view details