مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38،353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جب کہ اس انفیکشن سے 497 اموات ہوئیں ہیں۔
وہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریضوں کی صحت یابی کی رفتار بڑھ گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد ہوگئی ہے۔
ممکنہ تیسری لہر کے پیشِ نظر ویکسینیشن مہم کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو اب تک 51,90,80,524 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں۔