گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 3,33,533 نئے India Reports 3,33,533 New Covid Cases کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,92,37,264 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
اتوار کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21,87,205 ہو گئی ہے، جبکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے جان 525 اموات درج ہونے کے بعد اموات کی کل تعداد 489,409 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے مطابق اس وقت ملک میں پائے جانے والے انفیکشن کے کل کیسز میں سے 5.57 فیصد زیر علاج ہیں جبکہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 93.18 فیصد ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 73,840 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے کیسز
وہیں ملک میں کووڈ-19 ویکسین کی کل 162.92 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔