بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30,570 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 431 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,33,47,325 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,43,928 اموات ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو دنیا میں سب سے زیادہ روادار کمیونٹی: جاوید اختر
اس دوران 38,303 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,25,60,474 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,42,923 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 76,57,17,137 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔