بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28,591 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 338 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,32,36,921 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,42,655 اموات ہوچکی ہیں۔
اس دوران 28,591 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,24,09,345 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,84,921 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 73,82,07,378ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
فعال کیسز:3,84,921