مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28،204 نئے کیس درج کیے گئے ہیں اور اس عرصے کے دوران انفیکشن کی وجہ سے 373 افراد ہلاک ہوئے۔ وہیں بھارت میں کورونا کے کل کیسز بڑھ کر 3،19،98،158 ہو گئے ہیں اور اموات کی کل تعداد 4،28،682 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41511 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،11،80،968 ہوگئی ہے۔