نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.84 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 2529 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,04,463 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں 1036 کی کمی آئی ہے۔ جس سے کل معاملے کم ہوکر 32282 رہ گئے ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.07 فیصد ہے۔India Corona Update
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 3 ہزار 553 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 436 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 4 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی۔ وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 528745 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت مندوں کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
قومی راجدھانی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 21 معاملے بڑھ کر 380 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976863 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26503 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں کیرالہ میں کورونا سے متاثرہ 408 کیسز کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز 7743 تک رہ گئے ہیں اور اس وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6731196 ہو گئی ہے۔ ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 71218 ہو گئی۔
کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 33 معاملے بڑھ کر 2770 ہو گئے ہیں اور اب تک 4022243 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40286 ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 ایکٹو کیسز کم ہو کر 2449 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2091266 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21511 ہو گئی ہے۔