نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 2,112 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 4,46,40,728 ہو گئی ہے۔Indian Coronavirus Update مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 326 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,102 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے پاک ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,40,87,748 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 5,28,957 تک پہنچ گئی ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 153 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ 4,170 پر آگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 67,43,611 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 71,322 ہے۔ اسی عرصے میں قومی راجدھانی میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 16 فعال معاملوں میں کمی کی وجہ سے 460 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1978476 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 26,506 ہے۔
کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 500 معاملے کم ہو کر 2,424 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 40,24,873 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,295 ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 83 معاملوں میں کمی کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو معاملے کم ہو کر 2,567 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,78,562 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 1,48,378 ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وبا کے ایک معاملے کے بڑھنے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1418 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,94,582 ہو گئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد ایک مریض کی موت کے ساتھ مجموعی طور سے 21,527 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں بھی 188 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3,504 پر آگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 35,48,686 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 38,048 ہے۔