اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے 1997 نئے کسیز - بھارت میں کورونا کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1997 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,06,460 ہو گئی ہے۔India Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 7, 2022, 5:29 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن سے 3908 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,40,47,344 ہو گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.88 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1997 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,06,460 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے فعال کیسز میں 1920 کی کمی آئی ہے جس سے انفیکشن کے کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 30362 ہو گئی ہے اور فعال شرح 0.07 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے چھ مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,28,754 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے اور اسی عرصے میں ایک ریاست اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے جو کہ پچھلے دنوں کے مقابلے بہت کم ہے اور دوسری ریاستوں اور خطوں میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 52 معاملے کم ہو کر 328 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 19,76,972 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 26503 پر برقرار ہے اور اسی عرصے میں کیرالہ میں کورونا سے متاثرہ 928 کیسز کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز 6815 تک ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,32,821 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں ایک مریض کی موت ہو ئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 71,222 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 131 کیسز کی کمی کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد 2523 ہو گئی ہے اور اب تک 79,72,580 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,350 ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 ایکٹو کیسز کم ہو کر 2199 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 20,91,584 ہوگئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 21512 ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے ایک سو کیسز کی کمی کے باعث ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5072 رہ گئی ہے اور اس وبا سے شفایاب ہونےنے والوں کی تعداد 35,42,712 رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 38047 پر برقرار ہے۔

ہریانہ میں کورونا کے تین فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام خطے میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 217 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 104,4,227 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 10707 پر مستحکم ہے۔

اڈیشہ میں بھی 117 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہو کر 708 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 13,24,736 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 9198 ہے۔

گجرات میں 41 ایکٹو کیسز بڑھ کر 680 ہو گئے ہیں اور اب تک 1263508 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 11035 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign ملک میں 218.68 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details