نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 1994 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 44642742 ہو گئی ہے۔India Coronavirus Update
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2601 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44090349 ہو گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 528961 تک پہنچ گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں بھی 165 فعال معاملے کم ہونے سے متاثرین کی تعداد کم ہوکر4005 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6744122 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کا اعدادوشمار 71342 پر برقرار ہے۔
اسی مدت میں، قومی راجدھانی میں بھی 34 فعال معاملات میں کمی کی وجہ سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 426 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1978603 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 26507 ہوگیاہے۔