بھارت نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ایک نیا مقام حاصل کیا ہے۔ بھارت نے جمعرات کو ویکسین کی 100 کروڑ خوراک کی تاریخی اعداد کو عبور کر لیا ہے۔ یہ کامیابی کووڈ کے خلاف نو ماہ میں حاصل کی گئی۔
دوسری طرف ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18,349 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 160 افراد انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔
وہیں کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.15 فیصد ہے جو کہ گزشتہ مارچ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران 17561 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 33495808 ہوگئی ہے۔