بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 348 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں تو وہیں 805 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز 1,61,334 ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 57 ہزار 191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال پر ایک نظر:۔
کل ویکسینیشن: 1,04,82,00,966