اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 13,596 نئے کیسز - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 81 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 لاکھ 52 ہزار 290 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 13,596 نئے کیسز

By

Published : Oct 18, 2021, 12:54 PM IST

بھارت میں کورونا کے کیسز دن بہ دن کم ہورہے ہیں۔ اگر ہم پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ایک دن میں 14 ہزار سے کم کورونا کیسز درج کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13596 نئے کیسز سامنے آئے اور 166 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 19582 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں یعنی 6152 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں۔ نئے کیسز 230 دنوں میں سب سے کم درج کیے گئے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 81 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 لاکھ 52 ہزار 290 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار افراد بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر دو لاکھ سے کم ہوگئی ہے۔ کل 1 لاکھ 89 ہزار 694 افراد اب بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، جو زیر علاج ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال ایک نظر میں:۔

کل ویکسینیشن:97,79,47,783

کل صحتیابی:3,34,39,331

اموات کی تعداد:4,52,290

کل کیسز: 3,40,81,315

کل فعال کیسز:1,89,694

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا آج 'ریل روکو' تحریک کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details