بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار 830 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں تو وہیں 446 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز 1,59,272 ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 58 ہزار 186 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال پر ایک نظر:۔