اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے 1132 نئے معاملے، 9 افراد ہلاک - کورونا وائرس کی خبر

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ 38 ہزار 948 ویکسین لگائی گئیں۔ کورونا کے 1132 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,46,60,579 ہو گئی ہے۔ India Corona Update

ملک میں کورونا کے 1132 نئے معاملے، 9 افراد ہلاک
ملک میں کورونا کے 1132 نئے معاملے، 9 افراد ہلاک

By

Published : Nov 6, 2022, 4:39 PM IST

Updated : Nov 6, 2022, 7:05 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 1,132 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔India Corona Update

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ 38 ہزار 948 ویکسین لگائی گئیں۔ کورونا کے 1132 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,46,60,579 ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال معاملوں میں 51 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران میزورم میں سب سے زیادہ 19 ایکٹو کیسز ہیں، گجرات میں نو، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش میں چھ چھ، دہلی اور راجستھان میں پانچ پانچ اور گوا میں ایک کیس۔ دریں اثنا، کورونا وبا کی وجہ سے 9 مریضوں کی موت ہو گئی ہے جس سے ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 5,30,500 ہو گئی ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔

دریں اثناء کیرالہ میں 161 فعال معاملے کم ہو کر 2,784 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 67,48,870 تک پہنچ گئی اور ہلاکتوں کی تعداد 7,14,15 ہوگئی۔

تمل ناڈو میں کورونا وبا کے ایکٹو معاملے 85 سے کم ہو کر 1,139 پر آ گئے ہیں اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,53,509 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,048 ہے۔

گجرات میں نو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد اب بڑھ کر 464 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 12,65,515 اور مرنے والوں کی تعداد 11,040 ہو گئی ہے۔

میزورم میں کووڈ-19 انفیکشن کے 19 معاملے بڑھ کر 59 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2,38,080 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 726 ہو گئی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وبا کے پانچ معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 298 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,79,701 ہو گئی ہے جب کہ اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 26,512 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں بھی دو فعال معاملوں کی کمی کی وجہ سے کل تعداد 1,841 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 40,27,377 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,300 تک جا پہنچی ہے۔

مغربی بنگال میں کووڈ-19 انفیکشن کے 12 معاملوں کی کمی کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 430 ہو گئی ہے اور اب تک 20,96,226 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21,530 ہے۔

اڈیشہ میں آٹھ معاملے کم ہو کر 212 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 13,26,840 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,203 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

یواین آئی

Last Updated : Nov 6, 2022, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details