مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 اموات ہوئی ہے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 5,21,530 ہو گئی۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1,033 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4,30,31,958 ہو گئی ہے۔ Total corona Cases in India اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11,639 ہو گئی ہے۔ جو کہ کل کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 232 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح 98.76 فیصد ہے۔
India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا وائرس کے 1033 نئے کیسز درج، 43 اموات - India reports 1,033 fresh corona cases
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1033 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا متاثرین کل تعداد 4,30,31,958 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس دوران کورونا سے 1222 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ Total corona Cases in India
بھارت میں کورونا وائرس کیے 1033 نئے کیسز درج، 43 اموات
اب تک بھارت میں کُل 79 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 185 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ Total Vaccination in India
یہ بھی پڑھیں: New Version of Coronavirus: بھارت میں کورونا کی نئی شکل، پہلا کیس ممبئی میں ملا