بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42,982 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 464 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 3,18,56,757 کیسز درج کیے جاچکے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کورونا سے 4,26,754 اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 41,096 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,10,15,844 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,14,159 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 49,53,27,595 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل ویکسینیشن: 49,53,27,595