بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30,549 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,17,26,507 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,25,195 اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 38,887 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,08,96,354 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,04,958 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 47,85,44,114 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل ویکسینیشن:47,85,44,114