اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sitharaman On Economy ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش، سیتارمن - نرملا سیتارمن

نرملا سیتارمن نے یہاں ورلڈ بینک گروپ اورآئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں کہاکہ، منفی حالات اور عالمی سپلائی چین پر دباؤ نے عالمی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 13, 2023, 7:26 PM IST

واشنگٹن: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے موجودہ مالی سال میں ہندوستانی معیشت کی متوقع شرح ترقی چھ فیصد سے زائد رہنے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہاں ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں کہاکہ، منفی حالات اور عالمی سپلائی چین پر دباؤ نے عالمی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔عالمی معیشت پہلے ہی اونچی شرح سود، افراط زر کے دباؤ سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں بینکاری کے شعبے میں حالیہ بحران نے عالمی اقتصادی بحالی کے لیے چیلنجوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں مسائل کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور کھاد کے شعبے پر دباؤ بنا ہے ۔ اس سے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں غریب اور پسماندہ طبقات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی قیادت میں اتفاق رائے پر مبنی اور اجتماعی پہل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ "انتہائی غربت کا خاتمہ" اور 'مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا' ایک جامع، لچکدار اور پائیدارقدم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details