اردو

urdu

By

Published : Aug 6, 2021, 3:42 AM IST

ETV Bharat / bharat

بھارت نے کشمیر پر او آئی سی کے تبصرے کو مسترد کیا

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا "ہم او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ کی طرف سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کو مسترد کرتے ہیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے متعلق معاملات میں او آئی سی کو کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Foreign Ministry spokesman Arndam Bagchi
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی

بھارت نے جمعرات کے روز تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کی جانب سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کو مسترد کردیا اور نصیحت بھی کہ کہ اسے بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی نے میڈیا کے سوال پر کہا ’’ ہم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی کو جموں و کشمیر کے تعلق سے کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو بھارت کا لازمی حصہ ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 370 کی منسوخی کو اوآئی سی نے مسترد کیا

دفعہ 370کی منسوخی پر جموں کی خواتین کے تاثرات

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال ابتر: گپکار الائنس

باغچی نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ او آئی سی سیکریٹریٹ کو اپنے فورم کا کچھ ذاتی مفادات کے لیے بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لیے غلط استعمال کی اجازت دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ او آئی سی نے حکومت ہند سے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے حوالے سے لیے گئے فیصلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details