گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1,79,723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو پچھلے 225 دنوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ New Corona cases in India
ملک میں انفیکشن کے کُل کیسز 3,57,07,727 ہو گئے ہیں۔ وہیں کورونا انفیکشن سے 146 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 4,83,936 ہو گئی ہے۔ Total Corona Deaths in India
مہاراشٹر اور راجستھان میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 1,216 اور 529 کیسز ہیں۔ اومیکرون کے 4,033 مریضوں میں سے 1,552 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ یہ معلومات پیر کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی۔ Total Active cases of Omicron
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 46,569 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ملک میں اب بھی 7,23,619 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک 3,45,00,172 مریض اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق، کل بھارت میں کورونا وائرس کے لیے 13,52,717 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کل تک کل 69,15,75,352 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 1,51,94,05,951 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India