وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43,393 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 44,459 مریض اس وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جبکہ اسی دوران 911 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 43,393 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3,07,52,950 ہوگئی ہے اور 911 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,05,939 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب 44,459 مریض اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,98,88,284 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4,58,727 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 40,23,173 ویکسینس لگائی گئی جس کے بعد ویکسینیشن کی کل تعداد 36,89,91,222 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر