اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے 1225 نئے کیسز، 28 اموات - بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز

بدھ کو ملک میں کورونا کے 1,225 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے دی۔New Corona Cases in India

بھارت میں کورونا کے 1225 نئے کیسز، 28 اموات
بھارت میں کورونا کے 1225 نئے کیسز، 28 اموات

By

Published : Mar 31, 2022, 1:33 PM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1,225 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4,30,24,440 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 14,307 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید 28 اموات کے بعد اموات کی کل تعداد 5,21,129 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 14,307 پر آ گئی ہے، جو کہ کل کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 397 کی کمی ہوئی۔ مریضوں کی صحت یابی شرح 98.76 فیصد ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائر س کی یومیہ شرح 0.20 فیصد اور ہفتہ وار شرح 0.23 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے 78.91 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,07,987 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details